20 نومبر 2014 - 10:19
لیبیا کا انصارالشریعہ گروہ دہشتگرد گروہوں کی فہرست میں شامل

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے لیبیا کے انصار الشریعہ گروہ کو دہشتگرد گروہوں کی فہرست میں شامل کرلیا ہے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے بدھ کے روز اپنے ایک اجلاس میں لیبیا کے شہر بنغازی میں ستمبر 2012 میں امریکہ کے قونصل خانے پر حملے، کہ جس کے نتیجے میں سفیر سمیت تین امریکی باشندے ہلاک ہوئے  تھے اور اس حملے کا الزام انصار الشریعہ گروہ پر عائد کیا گیا تھا، اس گروہ کو دہشتگرد گروہوں کی فہرست میں شامل کرلیا ہے۔ اقوام متحدہ کے حکام نے کہا ہے کہ سلامتی کونسل نے انصار الشریعہ گروہ کے خلاف پابندیاں بھی عائد کی ہیں اور اس گروہ کے افراد پر غیر ملکی سفر پر بھی پابندی ہوگی۔

واضح رہے کہ 2012 میں انصار الشریعہ گروہ نے بنغازی میں شام اور عراق میں سرگرم دہشتگرد گروہوں کی مدد کے مقصد سے کئي تربیتی کیمپ قائم کررکھے تھے اور ان مسلح گروہوں کو کسی حد تک مالی اور لاجیسٹک مدد بھی فراہم کی ہے۔

.......

/169